Breaking News
Home / BREAKING NEWS / Daily News Urdu

Daily News Urdu


Daily Urdu News 

⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐

10/July/2025

 

 

دہلی-این سی آر میں زلزلہ ، 10 سیکنڈ تک ڈولی دھرتی ، ریکٹر اسکیل پرشدت 4.4 درج

 

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 4.4 درج کی گئی ۔ دھرتی تقریبًا 10 سیکنڈ تک ڈولی۔ لوگ خوف زدہ ہوگئے ۔ 9بجکر4 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔۔گھروں اور دفاتر میں بیٹھے لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ دہلی میٹرو کی خدمات احتیاطاً کچھ دیر کے لیے موقوف کردی گئی۔

نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام سے لے کر گریٹر نوئیڈا تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ زلزلہ صبح 9:04 بجے آیا۔ فی الحال کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

زلزلے کی وجہ سے گھر میں رکھی چیزیں بھی ہلنے لگیں۔ یہ زلزلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب دہلی-این سی آر میں بارش ہو رہی ہے۔ بدھ سے دہلی-این سی آر میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث کئی مقامات پرسڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے اور ٹریفک جام ہوگیا جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ اب زلزلے نے لوگوں کو مزید خوفزدہ کر دیا ہے۔

دنیا کے 10ایسے ممالک جہاں خواتین، مردوں سے ہیں زیادہ، کیا ہے وجہ؟ جانئے

چین بھارت جیسے کئی ایشیائی ممالک ہیں جہاں مردوں کے مقابلے خواتین کی تعداد کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں شادی کے لیے دوسرے ممالک میں دلہنیں تلاش کرنا پڑتی ہیں۔ تو آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی ممالک کے بارے میں بتائیں گے جہاں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے ۔

جبوتی نامی ملک میں خواتین کل آبادی کا 55 فیصد ہیں۔ یہاں تناسب دو خواتین فی مرد ہے۔ اس صورتحال کی وجہ جغرافیائی ہے کیونکہ زیادہ تر مرد کام کی غرض سے خلیجی ممالک کو جاتے ہیں اور ملک کے اندر صنفی فرق بڑھتا چلا جاتا ہے۔

ایسی ہی صورتحال ہانگ کانگ میں بھی ہے۔ یہاں جنس کا تناسب 1.16 ہے۔ اس کے پیچھے پہلی وجہ یہ ہے کہ گھریلو ملازمین میں زیادہ تر خواتین ہیں اور دوسری حقیقت یہ ہے کہ یہاں خواتین مردوں کے مقابلے زیادہ لمبی عمر پاتی ہیں۔

لیتھوانیا میں مردو خواتین کاتناسب ہانگ کانگ کے برابر ہے۔ یہاں بھی خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔ مرد زیادہ بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں جبکہ خواتین ان سے زیادہ لمبی عمر پاتی ہیں۔

 نام بہاماس کا ہے۔ یہ چھوٹاملک ہے اور آبادی کم ہے لیکن یہاں بھی خواتین مردوں سے زیادہ ہیں۔ وجہ یہاں بھی وہی ہے، عورتوں کی عمر مردوں سے زیادہ ہوتی ہے۔

روس اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ روس دنیا بھر میں اپنے بگڑتے ہوئے صنفی تناسب کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہاں خواتین کی تعدادمردوں سے زیادہ ہے۔ یہاں کے مرد صحت، نشے اور خاص طور پر طویل عرصے سے جاری جنگوں کی وجہ سے جان گنوا بیٹھتے ہیں جب کہ خواتین کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔ اس کے ساتھ ساتھ روسی خواتین بھی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، خاص طور پر ایشیائی ممالک میں انہیں بہت پسند کیا جاتا ہے.

روس کا جانا پہچانا دشمن اور جنگ زدہ ملک یوکرین بھی صنفی عدم توازن سے گزر رہا ہے۔ اگر ہم یہاں بھی خواتین اور مردوں کے تناسب کی بات کریں تو یہاں 100 خواتین پر صرف 87 مرد ہیں۔ یعنی پورے ملک کی 53 فیصد آبادی صرف خواتین پر مشتمل ہے۔

بیلاروس میں، روس کی طرح، خواتین کی آبادی واضح طور پر مردوں کی آبادی سے زیادہ ہے۔ یہ مسئلہ شہروں میں زیادہ ہے اور اس کی وجہ یہاں بھی مردوں کی کم طبعی عمر اور صحت کے مسائل ہیں.

لٹویا اور آنگویلا بھی جنسی تناسب کے مسئلے سے جوجھ رہے ہیں ۔ لٹویا میں اس کی وجہ مردوں کی کم عمر اور صحت کے مسائل ہیں جب کہ آنگویلا میں سب سے بڑی وجہ یہاں سے مردوں کی نقل مکانی ہے۔

پورٹو ریکو اور مالڈووا کی بات کریں تو یہاں بھی خواتین کی آبادی مردوں سے زیادہ ہے۔ مرد کام کی تلاش میں امریکہ یا یورپی ممالک چلے جاتے ہیں ۔ ان دونوں ممالک میں صنفی تناسب 1.12 ہے.

ہریانہ کےکیتھل میں دردناک حادثہ، بجھ گئے تین گھروں کے چراغ، تالاب میں ڈوبنے سے ہوئی معصوموں کی موت

ہریانہ کے کیتھل ضلع کے سہارن گاؤں میں ایک المناک واقعہ میں بدھ کی شام پیش آیا ۔ یہاں بجے تین بچے تالاب میں ڈوب گئے۔ تینوں چچازادبھائی تھے اور گاؤں کے میدان کے قریب تالاب کے کنارے کھیل رہے تھے۔ بارش کی وجہ سے پھسلن تھی ۔ کھیلتے کھیلتے تینوں دلدلی تالاب میں گر گئے اور کیچڑ میں پھنس گئے۔

بچوں کی بہن نے شور مچایا تو گاؤں والے فوراً موقع پر پہنچے اور انہیں باہر نکالا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ تینوں کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

مرنے والوں کی شناخت 9 سالہ نمن، 8 سالہ ونش اور 7 سالہ اکش کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں بچے روزانہ گاؤں کے کھیل کے میدان میں دوڑنے کی مشق کرتے تھے۔ حادثے کے دن وہ پریکٹس کے بعد کھیلتے ہوئے تالاب کے قریب پہنچے تھے۔

نمن اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، اس کی دو بہنیں ہیں۔ ونش اور اکش بھی اپنے اپنے خاندان میں سب سے چھوٹے تھے۔

تینوں بچوں کے باپ کسان ہیں اور مائیں گھریلو خواتین ہیں۔ گاؤں کے سرپنچ سدیش نے اس واقعے کو گاؤں کی تاریخ کا سب سے افسوسناک دن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ تین خاندانوں پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے، ایک چھوٹی سی غفلت نے تین جانیں لے لیں۔ سرپنچ کے نمائندے جسمہندرا نے بتایا کہ جائے حادثہ کے آس پاس روزانہ 60-70 بچے کھیلنے جاتے تھے۔ تیز بارش ہو رہی تھی اور ایسے میں وہ نہانے چلے گئے۔

دہلی این سی آر والوں کی ہوئی مراد پوری، جھوم کے برسے بادل، موسم ہوا خوشگوار،محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں کے لیے جاری کیا بارش کا الرٹ

دہلی ۔ این سی آر میں بلآخر بادل جھوم کے برسے ۔ موسلادھار بارش سے اُمس بھری گرمی سے عوام کو راحت ملی ہے۔ بدھ کی شام دہلی این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ قومی راجدھانی دہلی کے ساتھ ساتھ نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام، فرید آباد میں بھی لوگوں کی مراد پوری ہوئی۔موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

تاہم بارش کی وجہ سے دہلی کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے اور شدید ٹریفک جام کا مسئلہ بھی سامنے آیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، اوڈیشہ جیسی ریاستوں میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 جولائی 2025 کے لیے تازہ پیشن گوئی جاری کی ہے۔ یوپی-بہار سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں تیز بارش اور طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ بالخصوص پہاڑی علاقوں میں بارش سے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ اس دوران لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں بارش نے اب رفتار پکڑ لی ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے کچھ ریاستوں میں مسائل پیش آرہے ہیں ۔دریاؤں کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سیلاب کا خدشہ ہے۔ پہاڑی ریاستوں بالخصوص ہماچل پردیش میں لوگوں کی پریشانیاں کم نہیں ہو رہی ہیں۔ تاہم میدانی علاقوں کے کسانوں کے لیے راحت کی خبر ہے۔ یہ بارش دھان کی بوائی کے لیے مفید ہے۔

جاپان – جنوبی کوریا کے بعد اب ان ممالک پر پھوٹا ٹرمپ کا ٹیرف بم، مسلم ممالک بھی شامل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر ٹیرف کے ذریعے اپنے تجارتی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس بار انہوں نے 6 چھوٹے ممالک کو خط بھیج کر ٹیرف کی شرح سے آگاہ کیا ہے۔ یہ ممالک ہیں – فلپائن، برونائی، مالدووا، الجزائر، لیبیا اور عراق۔ ان ممالک سے آنے والی اشیا پر 20 فیصد سے 30 فیصد تک ٹیکس عائد کیا جائے گا جو کہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہو گا۔ حالانکہ یہ ممالک امریکہ کے بڑے صنعتی حریف نہیں ہیں لیکن ٹرمپ کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ ٹیرف لگا کر امریکہ کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے اس فیصلے کے بارے میں اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر معلومات دیں۔

اس ٹیرف لسٹ میں شامل ممالک امریکہ کے لیے کوئی بڑا تجارتی خطرہ نہیں ہیں لیکن ٹرمپ کا مقصد دنیا کو یہ دکھانا واضح ہے کہ امریکہ اپنے تجارتی مفادات کے حوالے سے سخت ہے۔ ان ممالک کے ساتھ امریکہ کا تجارتی خسارہ بہت کم ہے، پھر بھی انہیں ٹیرف کے دائرے میں لا کر ٹرمپ نے یہ پیغام دیا ہے کہ ہر ملک کو امریکہ کے قوانین پر عمل کرنا ہو گا۔

کس پرکتنا ٹیکس؟

لیبیا، عراق اور الجزائر سے درآمدات پر 30 فیصد ٹیکس

مالدووا اور برونائی پر 25 فیصد ٹیرف

فلپائن پر 20 فیصد ٹیکس

کیا کہتا ہے ڈیٹا؟

امریکی مردم شماری بیورو کے مطابق ان چھ ممالک کے ساتھ امریکہ کا کل تجارتی خسارہ تقریباً 13 ارب ڈالر ہے جو کہ 30 ٹریلین ڈالر کی امریکی معیشت کے سامنے بہت معمولی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان ٹیرف کا اثر معاشی طور پر بڑا نہیں ہے بلکہ سیاسی اور سفارتی سطح پر زیادہ ہے۔

یورپ کو فی الحال راحت

یورپی یونین (EU) کو اس بار ٹرمپ کے ٹیرف سے راحت ملی ہے۔ یورپی یونین کے چیف تجارتی مذاکرات کار ماروس سیفکووچ نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان بات چیت یکم اگست تک جاری رہے گی۔ ٹرمپ نے پہلے یورپی یونین کے لیے 20 فیصد ٹیرف کی تجویز دی، پھر اسے 50 فیصد تک بڑھانے کی دھمکی دی، لیکن فی الحال 10 فیصد کے بنیادی ٹیکس پر اتفاق ہو گیا ہے.

سفارت کاری یا دھمکی؟

یہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ کا نیا چہرہ ہے، جس میں وہ سخت ٹیرف پالیسی کے ذریعے دوسرے ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ یہ ٹیکس امریکہ کو مضبوط بناتے ہیں، جب کہ زیادہ تر اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے افراط زر اور اقتصادی ترقی پر منفی اثر پڑتا ہے۔ ٹرمپ پہلے ہی جاپان اور جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیکس لگا چکے ہیں۔

جسمانی تعلقات بنانے کی لت ہے تو بھول کر بھی نہ کریں یہ 1 غلطی، نہیں تو ہوجائے گا ایچ آئی وی، یوپی کے اس ضلع میں مل رہے مریض

وارانسی : اترپردیش کے وارانسی سے ایچ آئی وی کے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ وارانسی میں طلبہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد ایچ آئی وی سے متاثر پائی گئی ہے۔ صرف دین دیال گورنمنٹ اسپتال کے کیمپس میں واقع اے آر ٹی (اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی) سنٹر میں پچھلے تین مہینوں میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 56 مریض پائے گئے ہیں.

ان میں سے تقریباً 20 نوجوان ہیں، ان نوجوانوں میں سے تقریباً 15 طالب علم ہیں، جو یا تو شہر کی کسی یونیورسٹی سے گریجویشن کر رہے ہیں یا مقابلے جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے دوسرے شہروں سے وارانسی آئے ہیں.

زیادہ تر لوگوں کو ایچ آئی وی ہونے کی وجہ جنسی لت اور اس میں کی گئی غلطیاں پائی گئی ہیں۔ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی رہی ہے۔ ان میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔ 

ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر طلبہ غیر محفوظ جنسی تعلقات کی وجہ سے متاثر ہوئے جبکہ کچھ نوجوان نشے کی لت کی وجہ سے متاثر ہوئے۔ یہ بہت سے لوگوں کے ایک سرنج سے ایک ساتھ نشہ لینے کی وجہ سے ہوا .

متاثر ہونے والوں میں لڑکوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اے آر ٹی انچارج سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پریتی اگروال نے کہا کہ غیر محفوظ جنسی تعلقات پہلی وجہ سامنے آئی ہے، جبکہ لڑکوں میں زیادہ تر معاملات نشے کی زد میں آکر سرنج کے استعمال سے ایڈز سے متاثر ہونے کے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق صرف سرکاری اسپتال میں اپریل میں 22، مئی میں 20 اور جون میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اے آر ٹی سنٹر میں روزانہ بڑی تعداد میں مریضوں کا ایچ آئی وی ٹیسٹ اور کونسلنگ کی جارہی ہے۔ ان میں سے کچھ لوگ اپنے طور پر آ رہے ہیں، جبکہ کچھ ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں .

اس کے علاوہ کچھ مریضوں کو این جی اوز کے ذریعے لایا جاتا ہے جو NACO (نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن) کے تحت کام کرتی ہیں۔ زیادہ تر ایچ آئی وی انفیکشن کی وجہ غیر محفوظ جنسی تعلقات کو بتایا جا رہا ہے۔ 

ادئے پور فائلس : دہلی ہائی کورٹ نے وکلاء کے سامنے فلم اسکریننگ کا حکم دیا

دہلی ہائی کورٹ میں متنازع فلم‘ادے پور فائلز’ کی نمائش کے خلاف داخل شدہ پٹیشن پرسماعت کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے وکلاء کے سامنےفلم اسکریننگ کرنے کاحکم صادر کیا ہے ۔ اور اس سلسلے میں حتمی سماعت کے لیے 10جولائی کی تاریخ طے کی ہے۔

اس سے قبل جب سماعت شروع ہوئی تو جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے سب سے پہلے چیف جسٹس دیوندر کمار اپادھیائے اور جسٹس انیش دیال کے سامنے اپنا موقف رکھا اور کہا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جس میں ایسے ایسے قابل اعتراض مناظر دکھا ئے گئے ہیں جو ایک مخصوص قوم کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ہیں اور ان سے سماج میں منافرت اور مذہبی شدت پسند ی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی قابل اعتراض فلم تیار کرنا اور عوامی طور پر اس کی نمائش ملک کے آئین کے رہنما اصولوں کے صریح خلاف ہے۔

اس پر سینسر بورڈ کے وکیل نے کہا کہ فلم سے ایسے تمام مناظر پہلے ہی نکال دیئے گئے ہیں جن پر اعتراض ہوسکتا ہے۔فلم میں اب ایسا کچھ بھی نہیں ہے جس پر کسی کو اعتراض ہو۔اس دلیل پر مسٹر کپل سبل نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی تصدیق کس طرح کی جاسکتی ہے کہ قابل اعتراض مناظر انہوں ٹریلر سے ہٹائے ہیں یا فلم سے۔اور یہ کہ اس بات پر کس طرح یقین کیا جائے اب اس فلم میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں ہے۔

اس پر چیف جسٹس نے سینسر بورڈ اور مذکورہ فلم کے پروڈیوسر کے وکلاء کو یہ ہدایت کی کہ مدعی کے وکلاء کو مکمل فلم دکھائے جانے کا بندوبست کیا جائے۔فلم پروڈیوسر کے وکیل چیتن شرما نے عدالت سے فلم کی اسکریننگ غیر جانبدار شخص کی موجودگی میں کیئے جانے کی گذارش کی ، جس پر چیف جسٹس نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ فلم کو چیلنج عرضی گذار نے کیا ہے اور یہ ان کا آئینی حق ہے۔

پروڈیوسرکے وکیل نے پھر اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ اسکریننگ کے بعد بھی یہ لوگ فلم پر اعتراض کرسکتے ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جیساکہا جارہا ہے کہ ویسا کرو۔اگر اسکریننگ کے بعد بھی کسی طرح کا اعتراض سامنے آتا ہے تو عدالت اس پر سماعت کرے گی۔

کیا ٹرمپ راون کی طرح مارے جائینگے؟ایران کی سنسنی خیزدھمکی

ایران کے اعلیٰ عہدیدار کی دھمکی: ’’ٹرمپ مار-اے-لاگو میں بھی محفوظ نہیں، ڈرون اس کے ناف پر مار سکتا ہے‘‘

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر اور معروف ایرانی سیاسی رہنما، جواد لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب اپنے فلوریڈا والے پرتعیش مقام ’مار-اے-لاگو‘ میں بھی محفوظ نہیں رہے۔

سرکاری ٹی وی پر ایک انٹرویو کے دوران جواد لاریجانی نے کہا:

’ٹرمپ نے ایسا کام کیا ہے کہ اب وہ مار-اے-لاگو میں دھوپ سینکنے کے قابل نہیں رہے۔وہ جیسے ہی دھوپ میں پیٹ کے بل لیٹنگے، ایک چھوٹا سا ڈرون آ کر اُن کے ناف پر لگ سکتا ہے۔ یہ بالکل سادہ سی بات ہے۔‘‘

ٹرمپ کے سر کی قیمت؟

یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران میں ایک نیا کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم’’عہد خون‘‘(Blood Pact) شروع کیا گیا ہے، جو بظاہر آیت اللہ علی خامنہ ای کی توہین کرنے والوں سے بدلہ لینے کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہا ہے۔

7 جولائی کی شام تک اس ویب سائٹ پر 2 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد اکٹھے کیے جا چکے تھے، جبکہ اگلی صبح یہ رقم 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ ان کا ہدف 10 کروڑ ڈالر اکٹھا کرنا ہے، جو مبینہ طور پر ٹرمپ کے قتل پر انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔

ویب سائٹ کے ہوم پیج پر تحریر ہے:

’’ہم اُن لوگوں کو انعام دیں گے جو خدا کے دشمنوں اور آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔‘‘

پہلے سے موجود خطرات

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہوں۔ 2020 میں قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکہ نے کئی بار انکشاف کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث رہی ہے.

ایرانی میڈیا اور مذہبی حلقوں کا ردعمل

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی “فارس نیوز” نے بھی “عہد خون” مہم کی رپورٹ دی ہے اور ایران و بیرون ملک مذہبی گروہوں کو مغربی سفارتخانوں کے باہر مظاہروں کی ترغیب دی ہے تاکہ آیت اللہ خامنہ ای سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔

About Public News Center

सच्ची खबरें

Check Also

यूपी पंचायत चुनाव: देवरिया, आजमगढ़ और चित्रकूट में सबसे ज्यादा घटीं ग्राम पंचायतें; 512 ग्राम पंचायतें खत्म

🔊 पोस्ट को सुनें यूपी पंचायत चुनाव: देवरिया, आजमगढ़ और चित्रकूट में सबसे ज्यादा घटीं …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Best WordPress Developer in Lucknow | Best Divorce Lawyer in Lucknow | Best Advocate for Divorce in Lucknow