DAILY NEWS UPDATE
بجٹ کے بعد سونے کی نئی ریکارڈ! سونا آل ٹائم ہائی، چاندی کی چمک بڑھی
ممبئی: بجٹ میں عام لوگوں کو انکم ٹیکس میں ریلیف ملا۔ تاہم، شیئر مارکیٹ میں بڑی چوٹ پہنچی ہے۔ مارکیٹ گرا لیکن اسی کے ساتھ سونے اور چاندی کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ سونے اور چاندی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ سونا آل ٹائم ہائی پر ہے۔ 85 ہزار روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
بجٹ سے پہلے 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 84,000 روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یہ اب تک کا سب سے اونچا سونے کا مقام ہے۔ توقع ہے کہ حکومت بجٹ میں سونے پر درآمدی ڈیوٹی بڑھا سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو سونے کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ پچھلے بجٹ میں حکومت نے درآمدی ڈیوٹی کو 15 فیصد سے کم کرکے 6 فیصد کر دیا تھا۔ بجٹ کے بعد سونے کی قیمتیں تقریباً 500-600 روپے بڑھ گئی ہیں۔
*ماں کا عاشق نابالغ بیٹی کی عصمت دری کرتارہا ماں ویڑیو کال کرکے نظارہ دیکھتی رہی ماں گرفتار, عاشق فرار*
ممبئ ٣١_جنوری ( ایجنسی )ممبئ پولیس نے ایک انوکھا اور شرمناک معاملہ درج کیاجب ایک خاتون کا عاشق اسکی نابالغ لڑکی کی عصمت کو تار تار کررہا تھا اسوقت خاتون اسکو ویڑیو کال کرکے اس شرمناک حرکت کو اپنی آنکھوں سے دیکھکر لطف اندوز ہورہی تھی اور اس نے بعد میں اپنی دختر کو دھمکی بھی دی کہ وہ اس معاملے کا کسی سے ذکر نہ کریں ورنہ اسکو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑئے گا.
پولیس نے ماں اور اسکے عاشق کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسول آفنس(پاکسو) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ماں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسکا عاشق فرار ہے.
نرمل نگر پولیس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر رمیش واگھ نے خبررساں ایجنسی یو این آئ اردو سروس کو بتلایا کہ متاثرہ لڑکی دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہے نیز اسکی والدہ کا اپنے پہلے شوہر سے علحیدگی حاصل کرنے کے بعد ایک مقامی نوجوان سے معاشقہ چل رہا تھا اور وہ وقتا فوقتا اسکے گھر بھی آیا کرتاہے.
افسر نے بتلایا کہ پولیس میں درج شکایت کے مطابق متاثرہ کے ساتھ 2022 سے زیادتی ہو رہی تھی۔ ملزم نے متعدد مرتبہ متاثرہ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی اور زیادتی کی شکایت کے مطابق جب متاثرہ کی والدہ اپنے عاشق سے ویڑیو کال پر گفتگو کرتی تھی تب اس نے کئ مرتبہ متاثرہ کو برہنہ ہونے کو کہا اور پھر وہ اپنے عاشق کو مناظر دکھلا کر فحش باتیں کیا کرتی تھی۔
خواتین پولیس عملے کی نگرانی میں درج کی گئ شکایت میں متاثرہ نے پولیس کو بتلایا کہ دسمبر 2024 میں جب خاتون کا عاشق اسکی عصمت دری کر رہا تھا تب خاتون اسے بار بار ویڈیو کالز کر رہی تھی
شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ خاتون نے متاثرہ کو دھمکی دی کہ وہ اس واقعہ کا کسی سے ذکر نہ کریں ورنہ اسے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا.
*بزرگ شہریوں کے لیے ایک لاکھ روپے تک کی سود کی آمدنی پر کوئی ٹی ڈی ایس نہیں*
نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے عام بجٹ 2025-26 میں ذرائع پر ٹیکس کٹوتی (ٹی ڈی ایس) کی شرح میں کمی کے لیے کم از کم آمدنی کی حد میں اضافہ کیا ہے.
بزرگ شہریوں کے لیے سود کی آمدنی پر ٹی ڈی ایس کٹوتی کی حد 50 ہزار روپے سالانہ سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی ہے۔
کرایہ کی آمدنی پر ٹی ڈی ایس کی کم از کم آمدنی کی حد 2.40 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی ہے۔
بیرون ملک رقم بھیجنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا کی لبرلائزڈ اسکیم ( ایل آر ایس ) کے تحت، ٹی سی ایس 6 لاکھ کی بجائے 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم پر لاگو ہوگا۔اب صرف سامان کی فروخت پر ٹی ڈی ایس لاگو ہوگا.
*موبائل سے لے کر الیکٹرک کار تک کیا کیا ہوا سستا، کس کے بڑھ گئے دام، یہاں جانئے پوری تفصیل*
نئی دہلی : بجٹ 2025 میں حکومت کی طرف سے کئی سامان پر ڈیوٹی ہٹائی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کے دام میں کمی آنے کی توقع ہے۔ آج کے اعلان کے مطابق جانئے کہ کن چیزوں کے دام میں کمی آئی اور کن چیزوں کے دام بڑھ گئے۔
موبائل سستے – فون بیٹری بنانے میں استعمال ہونے والے 28 مصنوعات کو چھوٹ والی کیپیٹل گڈز کی فہرست میں ڈال دیا گیا، جس سے موبائل کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
36 ادویات کی قیمتیں کم – کینسر اور دیگر سنگین بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی 36 ادویات پر بیسک کسٹم ڈیوٹی ہٹا دی گئی، جس سے ان کا علاج سستا ہوگا۔
الیکٹرک کار پر راحت– لیتھیم آئن بیٹری، زنک، ایل ای ڈی اور 12 دیگر ضروری منرلز پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی، جس سے الیکٹرک گاڑیاں سستی ہو سکتی ہیں۔
چمڑے کی مصنوعات سستی ہوئیں – حکومت نے چمڑے کی مصنوعات پر امپورٹ ڈیوٹی ہٹا دی، جس سے چمڑے کے جوتے، بیگ اور دیگر سامان کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
شپ بلڈنگ کو فروغ – پانی کے بڑے جہازوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے کچے مال پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ کو اگلے 10 سال تک جاری رکھا گیا ہے، جس سے شپنگ انڈسٹری کو مضبوطی ملے گی۔
کپڑے سستے ہوں گے – ٹیکسٹائل انڈسٹری کو راحت دینے کے لیے کچھ خاص کچے مال پر ٹیکس میں کمی کی گئی، جس سے کپڑوں کی قیمتیں کم ہونے کی توقع ہے۔
کمپیوٹر مانیٹر مہنگے – کمپیوٹر مانیٹر اور ٹیلی ویژن میں استعمال ہونے والے انٹریکٹو فلیٹ پینل ڈسپلے پر ڈیوٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دی گئی، جس سے کمپیوٹر کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
ٹی وی کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں – ڈسپلے پینل پر بڑھائی گئی کسٹم ڈیوٹی سے ٹی وی کی پیداوار کی لاگت بڑھے گی، جس سے بازار میں ان کے دام بڑھنے کی توقع ہے۔
*ایل پی جی کی سبسڈی پر سرکار نے کیا کہا کہ آئل کمپنیوں کے شیئروں کا نکل گیا تیل*
نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج اپنی بجٹ تقریر میں ایل پی جی سبسڈی میں کمی کا اعلان کیا۔ بجٹ میں سبسڈی میں کمی کا اثر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) کے شیئروں پر دیکھا گیا اور آج ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (HPCL)، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (BPCL) اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (IOC) کے شیئرز 5 فیصد تک گرگئے ۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025 کے لیے ایل پی جی سبسڈی 14,700 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ مالی سال 2026 کے لیے یہ رقم کم کر کے 12,100 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ 2025 کے پہلے نو مہینوں میں ایل پی جی پر تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کا کل نقصان 30,000 کروڑ روپے رہا ہے. انڈین آئل کو ایل پی جی پر 14,325 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ وہیں بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (BPCL) کو 7,200 روپے کروڑ کا نقصان ہوا ہے اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (HPCL) کو 7,600 روپے کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ ایل پی جی کی وجہ سے ہوئے نقصان کی تلافی کے لیے بجٹ میں کسی اقدامات کا اعلان نہ کیے جانے سے سرمایہ کاروں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ اپریل 2020 میں وزارت پیٹرولیم نے تیل کمپنیوں کو ہدایت دی تھی کہ اگر ایل پی جی سلنڈر کی مارکیٹ سے طے شدہ قیمت صارفین کی قیمت سے کم ہے، تو کمپنیاں اس فرق کو مستقبل میں ایڈجسٹمنٹ کے لیے الگ بفر اکاؤنٹ میں رکھ سکتی ہیں۔
حاملہ عورت کے پیٹ میں بچے کے اندر ایک اور بچے کی موجودگی کا انکشاف
حالیہ دنوں میں انڈیا کے ایک سرکاری ہسپتال میں جب ایک حاملہ خاتون اپنا الٹرا ساؤنڈ کروانے گئیں تو ڈاکٹرز کو جہاں خاتون کے پیٹ میں بچہ دکھائی دیا وہیں اس بچے کے پیٹ کے اندر ڈاکٹرز کو کچھ ایسی چیز دکھائی دی جس نے ان کو حیران کر دیا۔
انڈیا کے ضلع بلڈھانہ میں آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون الٹرا ساؤنڈ کے لیے سرکاری ہسپتال پہنچی تھیں اور سکین کے دوران ڈاکٹرز کو بچے کے اندر ایک اور ننھا منا سا بچہ دکھائی دیا۔
بلڈھانہ کے محکمہ صحت نے بی بی سی کو بتایا کہ خاتون کی جسمانی صحت مکمل فٹ اور معمول کے مطابق ہے۔ڈاکٹر پر امید ہیں کہ خاتون کی ڈیلیوری نارمل ہو گی اور ڈیلیوری کے بعد ہی فیصلہ ہو گا کہ بچے کے پیٹ سے اسے کیسے نکالا جائے۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں بھی ایک نو ماہ کی بچی کے پیٹ سے دوران آپریشن بچہ نکالنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔
اس واقعے میں والدین کا کہنا تھا کہ بچی ایک ماہ کی عمر سے ہی معمول سے زیادہ روتی اور اور پھر اس کا پیٹ پھولنے لگا تاہم اس کی تشخیص میں کافی وقت لگا۔ آخرکار رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں پیڈیاٹرک سرجن نے الٹرا ساؤنڈ کر کے رسولی اور پانی کی تھیلی کی تشخیص کی تھی تاہم آپریشن کے دوران انکشاف سامنے آیا کہ پیٹ میں پانی کی تھیلی کے علاوہ بچہ بھی تھا۔گوشت کی بے جان گیند یا گانٹھ
32 سال کی حاملہ خاتون اپنے چیک اپ اور الٹرا ساؤنڈ کے لیے ہسپتال گئی تھیں جب ان کے حمل کا آٹھواں مہینہ تھا۔ طبی عملے نے جب سکین کیا تو ان کو ان کے بچے کے اندر کچھ غیر معمولی چیز کا احساس ہوا۔