Breaking News
Home / न्यूज़ / موٹر سائیکل ٹکر کے بعد مسجد میں توڑ پھوڑ، ماحول خراب کرنے کی کوشش ناکام

موٹر سائیکل ٹکر کے بعد مسجد میں توڑ پھوڑ، ماحول خراب کرنے کی کوشش ناکام


 

 

  • دربھنگہ: جالے بلاک میں جہانگیرٹولہ موٹر سائیکل کی ٹکر کے بعد معاملہ فرقہ وارانہ موڑ لے گیا۔

 

اس دوران دونوں اطراف کے لوگ آپس میں لڑ پڑے۔ اکثریتی طبقہ کے لوگوں نے دوسری طرف کے لوگوں کو جم کر مارا پیٹا، ساتھ ہی مسجد میں آکر توڑ پھوڑ کردیا

دراصل معاملہ سائیکل اور موٹرسائیکل کے تصادم سے شروع ہوا، گاؤں کا ایک لڑکا مچھلی بیچنے جا رہا تھا، اسی دوران موٹرسائیکل سوار ایک شخص سامنے آیا اور دونوں آپس میں ٹکرا گئے، جس پر سائیکل سوار غصے میں آکر ہاتھاپائی شروع کر دیا، موٹر سائیکل سوار نے بھی مارنا شروع کر دیا۔

وہاں موجود لوگوں کے جھگڑے کو ختم کرنے کے بعد دونوں وہاں سے چلے گئے، پھر موٹر سائیکل سوار شخص اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سائیکل سوار کے آنے کا انتظار کرنے لگا، جب سائیکل سوار واپس آیا تو، بدلہ لینے بیٹھا شخص اسے مارنا کر مارنا شروع کر دیا اور پھر گاؤں والوں نے ان دونوں کا بچاؤ بھی کیا۔ لیکن آپسی جھگڑے نے فرقہ وارانہ شکل اختیار کر لی تو معاملہ اس حد تک بڑھ گیا کہ اکثریتی جماعت کے لوگوں نے محلے کی مسجد میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

اس واقعے کی وجہ سے جہانگیر ٹولہ کا ماحول کشیدہ حالات دگر گوں ہوگیا، لیکن فی الحال حالات قابو میں بتایا جاتا ہے۔ دونوں طرف کے معززین سماجی کارکنان نے خراب ماحول کو خوش گوار بنانے اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے میں مصروف ہیں نیز سماجی سطح پر معاملے کو سلجھانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ابھی تک اس معاملے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی

About Public News Center

सच्ची खबरें

Check Also

मंदूरी धान क्रय केंद्र पर क्षेत्र के किसानों की जुट रही भीड़, धान का उठान नहीं होने से किसानों को हो रही परेशानी

🔊 पोस्ट को सुनें मंदूरी धान क्रय केंद्र पर क्षेत्र के किसानों की जुट रही …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Best WordPress Developer in Lucknow | Best Divorce Lawyer in Lucknow | Best Advocate for Divorce in Lucknow