Breaking News
Home / न्यूज़ / Aaj ki Aham Khabren

Aaj ki Aham Khabren


*آج کی اہم خبریں* 

*17شعبان المعظم ۱۴۴۴ھ*

*10/ 03/ 2023*

*مہاراشٹرا : فڑنویس نے شنڈے حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا، خواتین اور کسانوں کو راحت*

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ دیویندر فڑنویس نے جمعرات کو ریاستی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کے لیے ایکناتھ شندے حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا۔حکومت نے کام کرنے والی خواتین کے لیے پروفیشنل ٹیکس ریلیف، خواتین کے لیے ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بس کے کرایے میں آدھی رعایت اور بچیوں کے لیے ایک نئی اسکیم کے ساتھ ساتھ کسانوں کو 6,000 روپے کی امداد اور فصل بیمہ اسکیم کی تجویز پیش کی ہے۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

*تہاڑ میں پوچھ گچھ کے دوسرے دور کے بعد ای ڈی نے سیسوڈیا کو کیا گرفتار*

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 9 مارچ 2023 بروز جمعرات دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو گرفتار کر لیا۔ دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں دارالحکومت کی تہاڑ جیل میں ان سے پوچھ گچھ کا دوسرا دور مکمل ہوگیا ہے۔ انھیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے 51 سال کے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) رہنما منیش سسودیا کا پہلی بار 7 مارچ کو تقریباً پانچ گھنٹے تک بیان ریکارڈ کیا تھا۔ سی بی آئی نے 26 فروری کو 22-2021 کے لیے دہلی کی شراب یا ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں سیسوڈیا کو فی الحال عدالتی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

*عام آدمی پارٹی کی آتشی دہلی کی نئی وزیر تعلیم مقرر، سوربھ بھردواج کو ملی وزارت صحت، دونوں نےلیاحلف*

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق عام آدمی پارٹی لیڈروں آتشی اور سوربھ بھردواج نے 9 مارچ 2023 بروز جمعرات کو وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ایل جی وی کے سکسینہ کی موجودگی میں دہلی حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔ جہاں آتشی کو تعلیم، پی ڈبلیو ڈی، پاور اور ٹورازم کے قلمدان دیے گئے ہیں، وہیں بھردواج کو صحت، شہری ترقی، پانی اور صنعت کے قلمدان دیے گئے ہیں۔ دریں اثنا ٹرانسپورٹ کے وزیر کیلاش گہلوت کو صحت اور مالیات کا قلمدان دیا گیا ہے۔وزراء کو مبارکباد دیتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ سوربھ بھردواج اور آتشی کو ایل جی نے وزیر کے طور پر حلف دلایا ہے۔ جس طرح سے منیش سسودیا اور ستیندر جین دہلی کے لیے اچھا کام کر رہے تھے، مجھے امید ہے کہ وہ (بھاردواج اور آتشی) بھی ان کے نقش قدم پر چلیں گے اور دارالحکومت کے لیے اچھا کام کریں گے۔ دونوں ایم ایل اے کو منگل کو صدر دروپدی مرمو نے دہلی کابینہ میں وزیر مقرر کیا تھا۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

*حج کرنے کیلئے 10مارچ تک دے سکیں گے درخواستیں، مسافروں کی سہولت کیلئے ضلع سطح پر جاری ہوئے ہیلپ لائن نمبر، کئی سہولیات میں تبدیلی*

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق حج پر جانے کے لیے درخواست دینے کا آغاز ہو گیا ہے۔ مسافروں کو سفر حج کے لیے 10 مارچ تک اپنی درخواستیں دینے کا کام مکمل کرنا ہوگا۔ اتر پردیش ریاستی حج کمیٹی نے سال 2023 کے لیے حج فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ طے کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ضلع اقلیتی بہبود افسر سمیتا سنگھ نے کہا کہ درخواست کے ہندوستانی بین الاقوامی پاسپورٹ کی میعاد درخواست کی مقررہ آخری تاریخ پر 3 فروری 2024 سے کم نہیں ہونی چاہئے۔ اگر درخواست فارم میں درج رہائشی پتہ اور پاسپورٹ میں درج پتہ ایک ہی ہیں تو پاسپورٹ کی فوٹو کاپی رہائشی ثبوت کے طور پر درست ہوگی۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

*چھتیس گڑھ کے سکما میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد*

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق چھتیس گڑھ کے سکما میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم کی اطلاع ملی ہے۔ مقابلے کے بعد بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور بیرل گرینیڈ لانچر برآمد کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ انکاؤنٹر میں 5 سے 6 نکسلائیٹس زخمی ہوئے ہیں۔ سکما کے سکلر علاقے میں صبح 7 بجے انکاؤنٹر ہوا۔ کوبرا بٹالین اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ نکسلیوں کا انکاؤنٹر ہوا۔ کوبرا، ایس ٹی ایف اور سی آر پی ایف کی ٹیمیں انکاؤنٹر کے بعد تلاش کر رہی ہیں۔کوبرا 208 اور ایس ٹی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم ڈبامارک کیمپ سے سکلر کی سمت میں نکسل مخالف آپریشن پر روانہ ہوئی تھی۔ اس کے بعد صبح 7 بجے سکما کے سکلر کے قریب نکسلیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔ سیکورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ 5 سے 6 نکسلی زخمی ہوئے ہیں۔ بڑی مقدار میں بی جی ایل اور دیگر نکسلی دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

*دہلی: فتح پور بیری میں ایک کو ماری گولی، زخمی زیر علاج*

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق بدھ کی شام فتح پور بیری میں کرانہ کی دکان کے ایک تاجر کو شرپسندوں نے گولی مار دی۔ اس سے وہ زخمی ہو گیا۔ زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس ابھی تک معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شام 7.58 بجے پی سی آر کال موصول ہوئی کہ بابا محلہ، بلکا چوک، آیا نگر کے مکان نمبر 30 میں 5 راؤنڈ فائر ہوئے ہیں۔ ایک شخص زخمی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو سریندر کا بیٹا رام پال زخمی حالت میں پایا گیا۔ اس کے گھر کے ساتھ ہی کرانے کی ایک چھوٹی سی دکان ہے۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

*ممبئی: کینسر اور ڈپریشن سے لڑ رہی بزرگ خاتون نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر دی جان*

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق دادر کے مغربی علاقے میں ایک 64 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔ ممبئی پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت روہنی رمیش پاٹل کے طور پر کی گئی ہے، جو کینسر سے لڑ رہی تھی اور مبینہ طور پر ڈپریشن میں مبتلا تھی۔

پولیس نے کہا کہ اے ڈی آر (حادثاتی موت کی رپورٹ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔خاتون روزانہ صبح عمارت کی چھت پر سیر کے لیے جاتی تھی۔ وہ عمارت کی چھت پر گئی اور کچھ دیر بعد عمارت کے احاطے میں اس کی لاش ملی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

*اداکار ستیش کوشک کے انتقال پر پی ایم مودی سمیت کئی بڑے لیڈروں نے سوگ کا کیا اظہار*

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار ستیش کوشک جمعرات کی علی الصبح دل کا دورہ پڑنے سے دہلی میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی بڑے لیڈروں نے ان کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ قائدین نے ٹویٹ کرکے انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔پی ایم مودی نے کہا، “مشہور فلمی شخصیت ستیش کوشک کے بے وقت انتقال سے غمزدہ ہوں۔ وہ ایک تخلیقی ذہین تھے جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری اور ہدایت کاری سے سب کا دل جیت لیا۔ ان کے کام ناظرین کو محظوظ کرتے رہیں گے۔ ان کے خاندان اور مداحوں کے تئیں تعزیت۔”

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

*بہار: ہولی کے دوران ڈی جے بجانے پر دو فریقوں میں لڑائی، ایک کی موت سے علاقے میں کشیدگی*

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق بہار کے بٹیا میں ہولی کی رات دو فریقوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ دونوں طرف سے پتھراؤ بھی ہوا۔ جس کی وجہ سے 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک ہلاکت کی خبر ہے۔ جس کے بعد ماحول کشیدہ ہو گیا۔ تاہم انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھال لیا۔ پولیس نے کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس وقت پولیس کی ٹیم نے علاقے میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مادھو پور کے وارڈ نمبر 7 اور 8 میں ماجھولیا تھانہ علاقہ میں ڈی جے ہولی کے گانے بجانے کے دوران دو فریق آپس میں جھگڑ پڑے۔ دونوں طرف سے شدید پتھراؤ ہوا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر ابھے کمار فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کی۔ پولس نے وارڈ ممبر سمیت کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

*بھارت اورآسٹریلیا کے وزرائے اعظم نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ دیکھا*

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کل گجرات کے احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے چوتھے یادگاری کرکٹ ٹیسٹ میچ کا ایک حصہ دیکھا۔ جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان چار میچوں کی بارڈر گاوسکر ٹرافی ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ کھیلا جا رہا ہے۔ جمعرات کو میچ کا پہلا دن ہے۔ یہ میچ دونوں ممالک کی کرکٹ دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر کھیلا جا رہا ہے۔دونوں وزرائے اعظم کا میچ سے قبل منتظمین نے شاندار استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم البنیز نے آسٹریلیائی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ کو خصوصی کیپ پیش کیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے حاضرین کا مبارکباد قبول کیا۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم البانیز نے ٹویٹ کیا کہ ہم نے احمد آباد میں کرکٹ کے ذریعے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوستی کے 75 سال کا جشن منایا۔

About Public News Center

सच्ची खबरें

Check Also

मंदूरी धान क्रय केंद्र पर क्षेत्र के किसानों की जुट रही भीड़, धान का उठान नहीं होने से किसानों को हो रही परेशानी

🔊 पोस्ट को सुनें मंदूरी धान क्रय केंद्र पर क्षेत्र के किसानों की जुट रही …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Best WordPress Developer in Lucknow | Best Divorce Lawyer in Lucknow | Best Advocate for Divorce in Lucknow