لال گنج، اعظم گڑھ (نامہ نگار): ناظمہ گرلس انٹر کالج اینڈ نورجہاں چلڈرن اسکول دونہ جہت مند پور کے سی بی ایس ای بورڈ
انٹر میڈیٹ کے طلباء وطالبات کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین حاجی محمد انیس، مینیجر حاجی اسرار احمد نے مبارکباد پیشکی ہے۔ اسکول کے صد فیصد نتائج کے لیے انہوں نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ انٹر میڈیٹ کے کشاگرا برنوال 95 فیصد، شفق اسامہ 93 فیصد، شبھم یادو 92 فیصد، شیوم گپتا 91 فیصد، سدھارتھ سنگھ 90 فیصد، رشو جیسوال 90 فیصد، یش گپتا 89 فیصد، وویک کمار یادو 89 فیصد، سنسکرتی جیسوال 88 فیصد، احسن خان 88 فیصد، وشواس یادو 88 فیصد، اسفیہ 85 فیصد، سدھانشو سنگھ 84 فیصد، کرتیکا 83 فیصد برجول رائے 83 فیصد، وجے لکشمی برنوال نے 82 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔ انکی اس کامیابی اور اسکول کے صد فیصد رزلٹ پر چیئرمین حاجی انیس احمد، منیجر حاجی اسرار احمد، اسسٹنٹ منیجر حاجی انصار احمد، پریسیڈنٹ حاجی کمال الدین،اسسٹنٹ مینجر محمد ہاشم، پرنسپل قربان شیخ نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعا کی ہے۔